ملتان: دبئی اور شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز جی نائن 559، دبئی کی پرواز ایف زیڈ 326 اور ای کے 2103 مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

               
March 26, 2026 · قومی

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی اور شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

آج یہاں سے دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی کے لیے چھ پروازیں روانہ ہوں گی، تاہم پی آئی اے کی دبئی کے لیے ایک پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔

ملتان سے شارجہ کے لیے پرواز جی نائن 559، دبئی کی پرواز ایف زیڈ 326 اور ای کے 2103 مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔

ملتان سے ابو ظہبی کی پرواز تھری ایل 336، دبئی کی پرواز ایف زیڈ 340 اور ای کے 2117 بھی اپنی شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی۔

تاہم پی آئی اے کی ملتان سے دبئی کی پرواز پی اے 810 اور دبئی سے ملتان آنے والی پرواز پی اے 811 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر آج ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 پروازیں لینڈ کریں گی۔