اگر آپ مر جائیں تو آپ کی جائیداد بیچ کر رقم واپس لی جا سکتی ہے

کسی کا ایک روپیہ بھی لینا حرام سمجھتے ہیں جو واجب نہ ہو اور سوال اٹھایا کہ آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں جب آپ کا حق نہیں بنتا۔

               
March 26, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کے خلاف غیر قانونی مالی فائدہ حاصل کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ مر جائیں تو آپ کی جائیداد بیچ کر رقم واپس لی جا سکتی ہے۔

سماعت کے دوران سابق ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کے پاس پیسے موجود نہیں ہیں،

جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جب تک آپ زندہ ہیں تو رقم دے سکتے ہیں، ورنہ جائیداد بیچ کر رقم واپس لی جا سکتی ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ وہ کسی کا ایک روپیہ بھی لینا حرام سمجھتے ہیں جو واجب نہ ہو اور سوال اٹھایا کہ آخرت کیوں خراب کر رہے ہیں جب آپ کا حق نہیں بنتا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ 14 دن کے بعد کیس کا حتمی فیصلہ سنایا جائے گا۔