الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا

مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا،وٹیفکیشن جاری

               
March 26, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر مراد سعید کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کر دیا، جس کے بعد خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی جنرل نشست خالی قرار دے دی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مراد سعید کو آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست خالی ہو گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کیا گیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔