طورخم بارڈر کھلتے ہی دوبارہ بند، وجہ سامنے آگئی

طورخم بارڈر کشیدگی کے باعث بند، افغانستان کی جانب سے فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

               
March 27, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور/طورخم : پاک افغان سرحد طورخم کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گزشتہ رات افغانستان کی حدود سے پاکستانی چیک پوسٹ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات گئے افغانستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں واقع ‘اول خان پوسٹ’ کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہاں تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ کسی بھی بڑے ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرحد کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سرحد کی بندش کے باعث مال بردار ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور دوطرفہ تجارت عارضی طور پر رک گئی ہے۔ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور پیٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی طورخم بارڈر پر غیر قانونی افغان مہاجرین کی ڈی پورٹیشن کا عمل شروع کیا گیا تھا، جس کے تحت متعدد افراد کو افغانستان واپس بھیجا جا رہا ہے