کوہاٹ: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

               
March 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ضلع کوہاٹ کے علاقے کالو بانڈہ میں جائیداد کے دیرینہ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی، جہاں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 حقیقی بھائی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کالو بانڈہ کی حدود میں پیش آیا جہاں زمین کے حصے پر جاری تکرار شدت اختیار کر گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ گولیوں کی زد میں آکر تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔