گوادر میں طوفانی بارشیں۔سڑکیں۔دکانیں۔ رہائشی علاقے زیر آب

ملاچات فیڈر کے متعدد کھمبے گر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی شدید متاثر

               
March 28, 2026 · قومی

گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس سے متعدد دیہات، بازار اور کوسٹل ہائی وے زیر آب آ گئے ہیں۔

16 گھنٹوں سے زائد کی موسلادھار بارش نے انفراسٹرکچر، گھروں اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جبکہ جی ڈی اے اور بلدیہ کی جانب سے ڈی واٹرنگ آپریشن جاری ہے۔
مسلسل بارش کے باعث سڑکیں، دکانیں اور رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔
طوفانی بارشوں کے باعث ملاچات فیڈر کے متعدد کھمبے گر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی۔