مختلف ادویات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔انسولین کی قیمتوں میں دگنا اضافہ

وٹامن بی کی کمی دور کرنےوالی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے ہوگئی

               
March 28, 2026 · قومی

مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاگیا،ذیابیطس کےعلاج میں استعمال ہونے والی انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی۔

انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سےبڑھ کر4720 ہوگئی،بدہضمی اورتیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت530 سےبڑھا کر 620 روپے کردی گئی،وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کردی گئی۔

وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔

تھائیرائڈ کےمرض کےعلاج میں استعمال ہونےوالی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کردی گئی، ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی،دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔