آپریشن غضب للحق کے بعد خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں 65 فیصد کمی

رواں سال مجموعی طور پر دہشت گردی کے 323 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ذرائع

               
March 29, 2026 · قومی
نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن 26 اور 27 فروری کی درمیانی شب شروع کیا گیا، ذرائع کے مطابق آپریشن سے قبل کے پی میں دہشتگردی کے 240 واقعات رپورٹ ہوئے، آپریشن کے بعد صوبے میں ابتک دہشتگردی کے 80 واقعات رپورٹ ہو چکے۔آپریشن کے بعد بارہویں ہفتے میں واقعات کم ہو کر 12 رہ گئے، رواں سال مجموعی طور پر دہشت گردی کے 323 واقعات رپورٹ ہوئے۔