عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اوردیگر ادویات تجویز کردی ہیں
March 29, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔ادویات تجاویز کر دی گئیں۔
پمز اسپتال کےسربراہ شعبہ چشم ڈاکٹرمحمد عارف خان نےبشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا،اس دوران بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے اور سر درد کی شکایت کی۔
ڈاکٹرز نےمعائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اوردیگر ادویات تجویز کردی ہیں،جبکہ انہیں مطالعہ اور قریب کے کاموں کے لیے مناسب اور روشن جگہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
میڈیکل ٹیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ چار ہفتوں بعد بشریٰ بی بی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔