اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی دوطرفہ تعلقات پر تعمیری بات چیت

وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےگرمجوشی سے استقبال کیا

               
March 29, 2026 · قومی

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی کے درمیان پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات پر تعمیری بات چیت ہوئی۔

اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کا وزارت خارجہ آمد پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ اتوار کو وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی صورتحال پر چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔