بنوں: تیز بارش کے باعث برآمدہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 30 زخمی
مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر آپریشن تاحال جاری ہے، ریسکیو حکام
فائل فوٹو
بنوں: تیز بارش کے باعث برآمدہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
بنوں کے علاقے کوٹکہ غلام قادر میں تیز بارش کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کا برآمدہ گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
ذرائع کے مطابق بارش کی شدت کے باعث بڑی تعداد میں لوگ برآمدے میں جمع تھے کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں اب تک 2 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو چکے ہیں،ریسکیو حکام کا کہنا ہے ک مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر آپریشن تاحال جاری ہے۔ہ