کراچی: چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 بچیاں جاں بحق، 9 افراد زخمی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہ
کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں گزشتہ روز گاڑی میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلس کر 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 بچیاں انتقال کرگئیں۔
گزشتہ روز خداداد کالونی سگنل کے قریب چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، جھلسنے والوں میں 3 بچیاں اور 4 خواتین بھی شامل تھیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور فائر بریگیڈ کو طلب کرکے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود افراد تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے، زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔