کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ پارک سے متصل سپراسٹور میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

March 30, 2026 · قومی

کراچی کے علاقے کلفٹن میں زمزمہ پارک سے متصل سپر اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ بیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور تک پھیل گئی۔

سپراسٹور میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ اس وقت بھی سپر اسٹور میں لگی آگ بجھانے کا کام جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ سپراسٹور میں لگنے والی آگ بیسمنٹ سے گراؤنڈ فلور تک پھیل چکی ہے۔آتشزدگی سے متأثرہ سپر اسٹور کی عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عمارت میں داخل ہونے کیلئے دیواروں کو توڑا جارہا ہے۔ متأثرہ عمارت سے شدید دھواں بھی نکل رہا ہے۔

تاحال سپر اسٹور میں ہونے والی آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات پر تفتیش شروع کردی گئی۔