ام رباب کے والد۔دادا اور چچا قتل کیس کے تمام ملزمان بری

عدالت نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

March 30, 2026 · قومی

دادو کی ماڈل کرمنل کورٹ نے امِ رباب چانڈیو کے والد تمندار مختار علی چانڈیو، دادا رئیس کرم اللّٰہ چانڈیو اور چچا قابل چانڈیو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو با عزت بری کردیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت میں گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج حسن علی کلوڑ کی عدالت میں فیصلہ سنایا گیا اور تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہائی پروفائل کیس کے فیصلے کے پیش نظر سیشن جج دادو کے احکامات پر ضلع دادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ دادو پولیس کی جانب سے 6 ڈی ایس پیز، 33 ایس ایچ اوز سمیت 700 پولیس اہلکار عدالت کے اندر اور مرکزی سڑکوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔