اسلام آباد: مارگلہ ٹاؤن میں معروف بزنس مین عامر اعوان قتل
ملزمان کی جانب سے قیمتی سامان چھوڑ کر فرار ہونے پر واقعے کے محرکات مشکوک، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
فائل فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود مارگلہ ٹاؤن میں گزشتہ رات مسلح ملزمان نے فارم ہاؤس میں گھس کر معروف بزنس مین عامر اعوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزمان کی جانب سے قیمتی سامان چھوڑ کر فرار ہونے پر واقعے کے محرکات مشکوک ہو گئے ہیں۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کر لیے گئے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہےواقعے گزشتہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا ملک عامر اعوان کو رومی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم صبح مقتول کو آپریشن کے لیے شفا انٹر نیشنل شفٹ کیا گیا جہاں دوران آپریشن ملک عامر جان کی بازی ہار گئے ۔
مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ کے مطابق سکیورٹی گارڈز کو یرعمال بنا کر دو مسلح افراد شوہر کے کمرے میں داخل ہوئے جبکہ تین مسلح ملزمان گھر کے صحن میں موجود تھے ۔ ملزمان سکیورٹی گارڈز سے موبائل فون اور نقدی چھین کر لے گئے ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ ذاتی دشمنی سمیت مختلف پہلوؤں تک بڑھا دیا گیا ہے۔