سندھ حکومت کا ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
کراچی: سندھ حکومت نے ہفتہ 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کےمطابق سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر4 اپریل کو عام تعطیل ہوگی۔
خیال رہےکہ 4 اپریل کو ملک بھر میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی47 ویں برسی منائی جائےگی۔