چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک کیا گیا، جس کے بعد اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر آج صبح تقریباً 11 بجے ہیک کیا گیا، جس کے بعد اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ہیکرز ان کے نام پر مختلف افراد سے رقم کی درخواستیں کر رہے ہیں، لہٰذا ایسی تمام مالی درخواستوں کو فوری طور پر نظر انداز کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کے مطابق اس معاملے سے متعلق متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا گیا ہے تاکہ واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں شہریوں کو غیر مصدقہ پیغامات پر اعتماد کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور کسی بھی مالی لین دین سے پہلے تصدیق لازمی کرنی چاہیے۔