اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے
یکم اپریل سے تمام نجی اسکولز اور کالجز میں فزیکل کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔
March 31, 2026 · قومی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کی تدریسی سرگرمیاں کل سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے تمام نجی اسکولز اور کالجز میں فزیکل کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی۔
اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ تمام تعلیمی ادارے جاری کردہ ایس او پیز اور پیرا کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
حکام کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا مقصد طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنا اور معمولاتِ زندگی کو بحال کرنا ہے۔