موٹروے پولیس کے انسپیکٹر یاسر عرفات ٹریفک حادثہ میں جاںبحق
واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
March 31, 2026 · قومی
ایبٹ آباد :- ہزارہ موٹروے پر ایبٹ آباد کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹروے پولیس کے انسپیکٹر یاسر عرفات شہید ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق انسپیکٹر یاسر عرفات، جن کا تعلق (دوبتھر) سے تھا، ایک ٹریفک حادثے میں متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں پیچھے سے ٹکر مار دی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ انسپیکٹر یاسر عرفات موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔