مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل بلوچستان میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کا امکان

کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے ، 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے ، محکمہ موسمیات

               
March 31, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  مغربی ہواؤں کا سلسلہ یکم اپریل کو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، سسٹم کے زیر اثر کراچی میں یکم اپریل کی رات سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے جبکہ 2 اپریل کو بارش کا امکان زیادہ ہے۔

شہر میں 3 اپریل کو بھی بارش کا امکان رہے گا، اس دوران چند علاقوں میں بارش 50 ملی میٹر یا اس سے زائد  بھی ہوسکتی ہے جب کہ اس سسٹم کے زیر اثر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 50 کلو میٹر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔