اگر عمران خان کے بیٹے ملک کے خلاف بات کریں گے تو سپورٹ نہیں کریں گے،بیرسٹر گوہر
سب سے پہلے پاکستان ہے، ہم نے ہمیشہ پاکستان کا ستاھ دیا ہے ،میڈیا سے گفتگو
فائل فوٹو
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم پاکستان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے۔ہم نے ہمیشہ پاکستان کاساتھ دیا ہے ، مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے ۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے نے قاسم خان نے پاکستان مخالف بلوچ نیشنل موومنٹ کے متنازع رہنما کے ہمراہ جنیوا میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا، جس کے بعد تنازع پیدا ہوگیا ہے اور ان کی سرگرمیوں اور روابط پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔