کراچی : دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر,۔ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر, ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

               
March 31, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 روپے اضافے کے بعد دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈیری فارمر کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے دودھ کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمت شہر بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور تمام ریٹیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس