خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ 13خوارج مارے گئے
علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔آئی ایس پی آر
April 1, 2026 · قومی
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں باڑہ اور بنوں کے علاقوں میں کیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔
ضلع بنوں میں آپریشن کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔