پٹرولیم مصنوعات پر عام سبسڈی ختم۔ صرف کمزور طبقہ مستفید ہوگا
اجلاس میں عام سبسڈی ختم کرکے صرف مستحقین کو ریلیف دینےکی تجویز سامنے آئی۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت وفاق اور صوبوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مشاورتی اجلاس میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں کمزور طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے پرغور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق عام سبسڈی ختم کرکے صرف مستحقین کو ریلیف دینےکی تجویز سامنے آئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔ ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ قومی سطح پرمشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سبسڈی کے نئے فریم ورک پر کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ جنگ پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان کا قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ کا نظام ابھی بھی پہلے ہفتے کی قیمتوں پر برقرار ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پرائس ڈیفرینشل کلیم 204 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے، جو صرف دو ہفتوں میں تقریباً تین گنا اضافہ ہے۔ پیٹرول بھی پر پی ڈی سی تقریباً 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔ بھاری پیٹرولیم لیوی کو شامل کرنے کے باوجود خالص سبسڈی اب بھی تقریباً 139 روپے فی لیٹر کے برابر ہے۔