دیوار گرنے سے ایبٹ آباد میں دو معصوم بہنیں جاں بحق
لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر حویلیاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس
April 1, 2026 · قومی
ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں لنگڑیال میں مکان کی دیوار گرنے سے دو معصوم بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔۔
پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر 2 کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ والد، والدہ اور ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر حویلیاں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت 14 سالہ نایاب اور 10 سالہ فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی دیوار بوسیدہ ہو گئی تھی۔