شمالی آئرلینڈمیں فوڈڈلیوری رائڈ کا دہشت گردی کے لیے استعمال کی کوشش ناکام

واقعے کے بعد ہنگامی حالت نافذ۔جائے وقوعہ کے اردگرد تقریباً 100 گھروں کوخالی کرالیاگیا

               
April 1, 2026 · امت خاص

شمالی آئرلینڈ میں مسلح افراد نے فاسٹ فوڈ ڈلیوری ڈرائیور مشتبہ بم لے کر ایک پولیس اسٹیشن پہنچنے پر مجبور کردیا۔پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، مسلح افراد نے آرماغ کے علاقے کیلوولکی میں ایک آوڈی گاڑی پر قبضہ کیا، اور اس میں ایک مشتبہ آلہ رکھ دیا۔پھر انہوں نے ڈرائیور کو مجبور کیا کہ وہ اس گاڑی کے ساتھ چرچ سٹریٹ پر واقع پولیس اسٹیشن جائے جو تقریباً ایک میل دور ہے،تاہم ڈرائیور وہاں گاڑی روکنے اور انتباہ جاری کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور جائے وقوعہ کے اردگرد تقریباً 100 گھروں کو خالی کرایا گیا۔ اس دوران لورگان کے ٹاؤن ہال نے عارضی طور پر ان رہائشیوں کو پناہ دینے کے لیے دروازے کھول دیے۔

بعد ازاں پولیس نے مشتبہ آلے کو کنٹرول شدہ دھماکے کے ذریعے تباہ کر دیا، پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ریان ہینڈرسن کے مطابق ڈرائیور ایک انتہائی خوفناک تجربے سے گزرا، اس واقعے کو مقامی کمیونٹی کے لیے تشویشناک اور پریشان کن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اس مشتبہ آلے کو بم کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔

کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔