بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین موجود تھے ۔

               
April 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چوہدری یاسین موجود تھے، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود شریک ہیں۔