اوگرا کی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت

اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کیلیے فیلڈ انسپیکشن بھی جاری کردیا۔

               
April 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے کی سخت ہدایت کردی۔

اوگرا نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ 11.8 کلو سلنڈر کی مقررہ قیمت نمایاں طور پر ظاہر کی جائیں۔صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کیلیے فیلڈ انسپیکشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیلز انوائسز اور گیٹ پاسز پر سلنڈر ریٹ واضح لکھنا لازمی ہے جبکہ صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔اوگرا انفورسمنٹ ٹیمیں ملک بھر میں متحرک،زائد قیمتوں پر ایکشن ہوگا۔