سانحہ گل پلازہ:جوڈیشل کمیشن کی انکوائری مکمل
واقعے سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جو 7 اپریل تک حکومتِ سندھ کو پیش کی جائے گی۔
کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جو 7 اپریل تک حکومتِ سندھ کو پیش کی جائے گی۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق رپورٹ کے ساتھ تمام متعلقہ ریکارڈ بھی حکومت کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ رپورٹ کو عوام کے سامنے لانے یا نہ لانے کا حتمی فیصلہ حکومتِ سندھ کرے گی۔
اس سلسلے میں کمیشن نے سیکرٹری قانون کو خط لکھ کر 7 اپریل کو طلب بھی کرلیا ہے تاکہ رپورٹ پیش کرنے کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کراچی کے معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی۔