کراچی میں تیز بارش،اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو اضافی اسٹاپ دے دیا گیا

بارش کے دوران سفر کو آسان بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے اور مسافروں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

               
April 2, 2026 · قومی

کراچی: شہر قائد میں تیز بارش کے باعث ریلوے انتظامیہ نے ہنگامی طور پر اندرونِ ملک جانے والی تمام ٹرینوں کے لیے اضافی اسٹاپ فراہم کر دیے ہیں۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی محمود الرحمٰن لاکھو کی خصوصی ہدایات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر ٹرینوں کا دو، دو منٹ کا خصوصی قیام یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ریلوے حکام کے مطابق بارش کے دوران سفر کو آسان بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے اور مسافروں کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔