بلوچستان میں طوفانی بارش و ژالہ باری , 5افراد جاں بحق ،پھلوں کے باغات کو نقصان
ہرنائی، چمن، قلات، سوراب اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال
فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ،پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا ۔
کوئٹہ میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث سیب، خوبانی، چیری، بادام، انجیر، آلوچے اور انار کے باغات کو نقصان پہنچا۔
ہرنائی، چمن، قلات، سوراب اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔
ادھر تحصیل گلستان میں مسافر وین اور ٹرک پانی میں بہہ گیا جس پر 12افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، ہرنائی میں ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار افراد نے چھلانگ لگا کر جان بچائی جب کہ 6 ٹرک بھی سیلابی ندی میں پھنس گئے۔
بولان اور باجوڑ میں آسمانی بجلی اور مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔