اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلیے مفت کرنے کا اعلان

وزارت داخلہ مفت ٹرانسپورٹ کا 35کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی ، محسن نقوی

               
April 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلیے مفت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کیلئے مفت کردی گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ فری کی،محسن نقوی کاکہناتھا کہ وزارت داخلہ مفت ٹرانسپورٹ کا 35کروڑ روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔