حکومت کا ٹول ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ واپس لینے کا اعلان

فیصلے کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،وفاقی وزارتِ تجارت

               
April 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ٹول ٹیکس میں 25 فیصد سہ ماہی اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیشِ نظر​ وزارت نے مالی سال 26-2025 کے لیے ٹول ٹیکس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر لیا گیا ہے۔