پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، تحریک انصاف نے اہم فیصلہ کر لیا

 نائجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں ، بیرسٹر گوہر

               
April 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہم خیال جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلہ کا اعلان بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس میں کیا۔

 پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا، نائجیریا میں قیمتیں ہم سے کم بڑھیں، ہم ویتنام سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں، کوئی شک نہیں ایران کشیدگی کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ حکومت نے چار سال میں معیشت کیلیے کچھ کام نہیں کیا، پیٹرول قیمتیں جب کم کرنی ہوتی ہیں تو وزیراعظم خود اعلان کرتے ہیں، وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کیلئے خود اعلان کرنا چاہیے تھا، یہ اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 3 ہفتے تک وزیراعظم خود اعلان کرتے رہے کہ میں عوام کو ریلیف دے رہا ہوں،پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھائی گئیں۔