پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض اسی ماہ واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا، ذرائع وزارت خزانہ

               
April 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور ادائیگی اسی ماہ کی جائے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلیے رول اوور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔