وزیراعظم نے لیوی 80 روپے کم کردی، پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوگیا

اب بھی فی لیٹر 80 روپے لیوی برقرار پیٹرول قیمت میں اضافہ 56 روپے رہ گیا

               
April 4, 2026 · اہم خبریں, قومی

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 378 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے پہلے پٹرول 458 روپے کا ہو گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج (جمعہ) رات 12 بجے سے پیٹرول سستا ہو کر 378 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم لیوی کو گذشتہ شب ہی 105 روپے سے بڑھا کر 160 روپے فی لیٹر کیا گیا تھا۔ مگر اب اس میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے، یعنی اب بھی پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جائے گی۔

حالیہ اضافے سے پہلے پیٹرول 322 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔ گویا حکومت نے 56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلا اضافہ 55 روپے کا تھا۔

جمعے کی شب قوم سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے لیے لیوی میں فوراً 80 روپے کمی کا اعلان کر رہا ہوں۔ پیٹرول کی قیمت جسے بڑھا کر 458 فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا، اب 378 روپے فی لیٹر ہو گی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔‘