پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند
گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے
April 4, 2026 · قومی
پشاور میں اچانک سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی ہے، جبکہ اندرون شہر کے تمام اسٹیشنز بھی بند ہیں۔
سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور صورتحال کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر میں ٹریفک اور روزمرہ کی ضروریات پر اس بندش کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں، اور شہری اس مسئلے کے جلد حل کی توقع کر رہے ہیں۔