گجرات میں پمپ پر چھاپہ۔ لاکھوں لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد

گودام اور ٹینکرز سیل کر دیے گئے ہیں۔مالکان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اے سی گجرات

               
April 5, 2026 · قومی

گجرات میں ایک پیٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر لاکھوں لیٹر پٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کے مطابق چھاپہ جی ٹی روڈ کے قریب موضع چک پرانا کے قریب مارا گیا۔

پمپ کے گودام سے ذخیرہ کیا گیا ساڑھے 8 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل برآمد ہوا ہے۔

اے سی گجرات نے مزید بتایا ہے کہ گودام اور ٹینکرز سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ مالکان کو جرمانہ کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔