سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئی

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی جائے گی

               
April 5, 2026 · قومی

 

لاہور: سابق سینئر صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد شام 5 بج کر 30 منٹ پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی جائے گی، جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق مرحومہ کے انتقال کے بعد میاں محمد اسلم اقبال کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سوگواران کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس موقع پر حماد خان نیازی اور چوہدری جہانگیر نے میاں امجد اقبال سے ملاقات کر کے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔