رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد جاں بحق

حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک کی جانب جا رہا تھا۔

               
April 5, 2026 · اہم خبریں, قومی

ملتان: شہر میں مظفرگڑھ روڈ پر ایک رکشے میں نصب ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ ناگ شاہ چوک سے بہاولپور چوک کی جانب جا رہا تھا۔

دھماکے کے بعد رکشے میں آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں،

جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، جبکہ مزید امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔