ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش،برفباری کی پیشگوئی
پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوسکتی ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ خیبر پختونخواکے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے،پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔
اسلام آباد اورپنجاب کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں بھی بارش اورژالہ باری متوقع ہے،کراچی اور اندرون سندھ کے ساتھ بلوچستان میں بھی کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے بارشوں اور برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کریں۔