کراچی میں صبح و شام کے اوقات میں گیس بندش کا شیڈول نافذ

صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور دن 3 بجے سے 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

               
April 6, 2026 · قومی

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی بندش کا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور دن 3 بجے سے 6 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

علاوہ ازیں رات کو گیس 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک بند رہے گی، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوئی سدرن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ایف بی ایریا اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل رہی،

جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید برآں، ملیر، کھوکھراپار، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں بھی گیس کی فراہمی بند رہی،

جبکہ گلشن اقبال، ناظم آباد، گارڈن اور لیاقت آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کا مقصد نظام میں توازن قائم رکھنا اور ضروری انتظامات کرنا ہے۔