بینچ کی عدم دستیابی کے باعث190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی
مختلف علاقوں سے لوگ ہائیکورٹ پہنچ رہے تھے اور سماعت کی اگلی تاریخ دینے تک ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔علیمہ خان
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی میں مصروف ہونے کی وجہ سے آج کی لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
یہ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے متعلق ہے، جس کی سماعت ملتوی ہونے پر عوام میں دلچسپی اور کشیدگی دیکھی گئی۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ مختلف علاقوں سے لوگ ہائیکورٹ پہنچ رہے تھے اور سماعت کی اگلی تاریخ دینے تک ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔
حکام کے مطابق کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ جلد جاری کی جائے گی، اور اس دوران ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی سرگرمیاں جاری رہ سکتی ہیں۔