مرادسعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کا نام فائنل

3 رہنما سجاد مہمند ، غلام بادشاہ بھٹنی اور  سردار خان کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائیں گے۔

               
April 6, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے  مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کردیا، جبکہ 3 رہنما سجاد مہمند ، غلام بادشاہ بھٹنی اور  سردار خان کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائیں گے۔

فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہا کہ پارٹی ہر حال میں اُن کارکنوں، رہنماؤں اور نظریاتی ساتھیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی جنہوں نے مشکل ترین حالات میں وفاداری نبھائی۔ تحریک کے لیے قربانیاں دیں، جبر اور دباؤ کے باوجود استقامت دکھائی، اور بانی چیئرمین عمران خان کے وژن اور جدوجہد سے وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔