لکی مروت:پولیس وین کے قریب دھماکہ،5 اہلکار زخمی
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیر کر شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
April 7, 2026 · قومی
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جو وین کے قریب کھڑی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیر کر شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
زخمی اہلکاروں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔