سانحہ گیاری سیکٹر: 129 پاک فوجی جوانوں کی قربانی کو 14 برس مکمل

سانحہ گیاری کے شہداء کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی، تاکہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔

               
April 7, 2026 · قومی

آج سانحہ گیاری سیکٹر کو 14 برس مکمل ہو گئے ہیں، جس میں پاک فوج کے 129 جوان وطن کی حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

7 اپریل 2012 کو سیاچن کے انتہائی مشکل اور برفانی محاذ پر دلخراش حادثہ پیش آیا، جب پاک فوج کا بٹالین ہیڈکوارٹر برفانی تودے کے نیچے دب گیا۔

حادثے میں ملبے تلے دبنے والے فوجیوں نے وطن کی حرمت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔ اس دلخراش واقعے کے بعد غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے مشن کو ناممکن قرار دیا،

لیکن پاک فوج کے انجینئرز کور اور دیگر افسران و جوانوں نے انتھک محنت اور جرأت سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔

سانحہ گیاری کے شہداء کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی، تاکہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔

آج پوری قوم شہداء گیاری سیکٹر کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، جن کی قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ روشن یادگار رہے گی۔