اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نے حراست میں لے لیا
حراست میں لئےگئےدیگرارکان میں فرخ جاوید مون اورعلی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔
فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطاق ترجمان اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ معین ریاض قریشی کوکلرکہارسےحراست میں لیاگیا،تحریک انصاف کے3 ارکان پنجاب اسمبلی کوبھی حراست میں لیاگیا،حراست میں لئےگئےدیگرارکان میں فرخ جاوید مون اورعلی امتیاز وڑائچ شامل ہیں۔
معین ریاض قریشی اوردیگرکواڈیالہ جیل جاتےہوئےحراست میں لیاگیا،تینوں ارکان کو قیدیوں کی وین میں منتقل کردیاگیا، تحریک انصاف نےآج ارکان اسمبلی کواڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
پولیس ذرائع نے ابھی تک پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔