حکومت کا دسمبر تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کےلیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان بھی ترتیب ۔

               
April 7, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے کرپشن اصلاحات کے تحت دسمبر 2026ء تک سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بہتر بنانے اور لوٹی گئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کےلیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان بھی ترتیب دے دیا۔

وفاق نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو گورننس میں بہتری اور اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی، ایسیٹ ریکوری اور مینجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا۔

اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کا نظام بنایا جائے گا، بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔

نیب کو مزید خودمختاری دی جائے گی، نیب کی کارکردگی رپورٹ جاری ہوگی، آئی ایم ایف کا چیئرمین نیب کی تقرری میں اپوزیشن کی نمائندگی اور کمیشن کے قیام پر زور ہے۔