اسحاق ڈار کے سعودی عرب۔مصر۔ترکیہ۔مراکش کے وزرائے خارجہ سے رابطے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں جاری صورتحال۔ابھرتی ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا

               
April 8, 2026 · قومی

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں جاری صورتحال اور ابھرتی ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے بات چیت اور سفارتی روابط کے فروغ کی جاری کوششوں سے متعلق تازہ پیش رفت سے اپنے سعودی ہم منصب کو آگاہ کیا۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے گزشتہ رات ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط کے سلسلے میں پاکستان کی جاری کوششوں کی تازہ پیش رفت سے اپنے مصری ہم منصب کو آگاہ کیا۔
وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی اور مراکش کے وزیرِ خارجہ ناصر بوریطہ سے ٹیلیفونک رابطے کئے۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط کے سلسلے میں پاکستان کی جاری کوششوں کی تازہ پیش رفت سے اپنے مصری اور مراکش کے ہم منصب کو آگاہ کیا۔