راولپنڈی میں 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
فیصلے کا اطلاق تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر بھی ہوگ
April 9, 2026 · قومی
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے بعد راولپنڈی میں بھی 9 اور 10 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
اس فیصلے کا اطلاق تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر بھی ہوگا۔